10 اضلاع میں پولیو مہم کا 99 فیصد ہدف مکمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبہ بلوچستان کے10 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا 99 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا۔

 ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکّام کے مطابق صوبے کے10 اضلاع میں 7 لاکھ 80 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔

حکّام نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے 10اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہی۔

حکّام کے مطابق کوئٹہ، پشین، چمن اور قلعہ عبداللّٰہ میں پولیو کی خصوصی مہم چلانے کی نئی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

کیٹاگری میں : صحت