کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع ملیر سے ملیریا کے 11 اور ضلع جنوبی سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ضلع شرقی اور ضلع کورنگی سے بھی 2، 2 کیسز جبکہ ضلع غربی سے ملیریا کا 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ملیریا کے 2925 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں ملیریا سے 2 افراد انتقال کر چکے ہیں۔