الخدمت فاؤنڈیشن کی بنو قابل فارماسسٹ پروگرام کی لانچنگ تقریب

----فائل فوٹو
—-فائل فوٹو

کراچی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بنو قابل فارماسسٹ پروگرام کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔

الخدمت فارمیسی کے ڈائریکٹر سید جمشید احمد نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی شہر میں 11 فارمیسیز کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال الخدمت کی فارمیسیز سے 55 کروڑ کی دوائیں رعایتی نرخ پر فروخت ہوئیں۔

سید جمشید احمد کا کہنا ہے کہ الخدمت کے تحت شہر بھر میں فارمیسیز فلاحی فارمیسیز کے کانسیپٹ کے تحت کام کر رہی ہیں۔

ڈائریکٹر الخدمت فارمیسی نے مزید کہا کہ فارمیسیز کا نیٹ ورک ملک بھر میں پھیلا رہے ہیں، الخدمت کے تمام اسپتالوں کو ان فارمیسیز سے کنیکٹ کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں الخدمت کے 45 اسپتال 2 ارب روپے کی دوائیں خریدتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت