ورلڈ پولیو ڈے کی مناسبت سے واک اور بائیک ریلی کا انعقاد

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو پر ورلڈ پولیو ڈے کی مناسبت سے واک اور بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام حکومت سندھ کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو پروگرام کے تحت کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے کہا کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 4 ہو گئی ہے، شہری وقت پر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

ایمرجنسی آپریشن سندھ برائے انسداد پولیو کے کوآرڈینیٹر ارشاد سوڈھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، چوتھا کیس کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایک بچے میں پایا گیا ہے۔

ارشاد سوڈھر کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا تعلق افغان فیملی سے ہے، غیر قانونی افغان رہائشی بھی پولیو کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ بہت جلد ملک سے مکمل طور پر پولیو ختم کر لیں گے۔

کیٹاگری میں : صحت