گیارہ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک کے گیارہ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بلوچستان میں چمن پشین اور کوئٹہ، خیبر پختونخوا میں بنوں کے ایک اور پشاور کے چار مختلف علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

اسی طرح سندھ میں کراچی کے علاقے کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل جبکہ پنجاب میں لاہور کے علاقے گلشن راوی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

پاکستان میں اب تک 54 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پاکستان میں گزشتہ روز کراچی میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت