پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 160 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 163 ہو گئی۔
گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی کے 68، راولپنڈی میں 30، گوجرانوالہ میں25، ملتان میں 9، فیصل آباد میں 16، شیخو پورہ، سرگودھا، نارووال، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، ڈی جی خان، ننکانہ صاحب، وہاڑی، لودھراں، پاکپتن اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 142 مریض زیرِ علاج ہیں۔