زیرِ علاج کانگو وائرس کے مریض کا انتقال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو سریاب روڈ سے لایا گیا تھا جس کی حالت تشویش ناک تھی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اس سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت