راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں بھی ڈینگی وائرس کے خطرناک وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2217 تک پہنچ گئی، ہولی فیملی ہسپتال میں 42، ڈی ایچ کیو میں 17 اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 25 افراد زیر علاج ہیں۔
ڈینگی وائرس سے متاثرہ 1 شخص کی حالت تشویشناک ہے، ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 14 مقدمات درج اور 4 عمارتوں کو سیل کیا گیا، ایس او پی کی خلاف ورزی پر 9 چالان ٹکٹ جاری اور 9 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 4238 مقدمات درج اور 628 عمارتوں کو سیل کیا گیا، 1245 چالان ٹکٹ جاری اور 90 لاکھ 61 ہزار 804 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔