راولپنڈی ، مزید 26افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2087 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں 47 ڈی ایچ کیو میں 18 اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 31 افراد زیر علاج ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ضلعی نتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 33 مقدمات درج اورایک عمارت کو سیل کیا گیا،ایس او پی کی خلاف ورزی پر 11 چالان ٹکٹ جاری اور 1 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیامجموعی طور پر 4119 مقدمات درج اور 614 عمارتوں کو سیل کیا گیا1183 چالان ٹکٹ جاری اور 83 لاکھ 41 ہزار 8 سو روپے جرمانہ عائد کیاگیا

کیٹاگری میں : صحت