راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1917 تک پہنچ گئی، ہولی فیملی ہپستال میں 47, ڈی ایچ کیو میں 26 اور بے نظیر بھٹو ہپستال میں 41 افراد زیر علاج، ڈینگی وائرس سے متاثرہ 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 31 مقدمات درج اور 4 عمارتوں کو سیل کیا گیا، ایس او پی کی خلاف ورزی پر 12 چالان ٹکٹ جاری اور 26 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، مجموعی طور پر 3953 مقدمات درج اور 607 عمارتوں کو سیل کیا گیا ،1131 چالان ٹکٹ جاری اور 73 لاکھ 26 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا