راولپنڈی شہر سمیت ضلع بھر میں مزید 45 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی شہر سمیت ضلع بھر میں ڈینگی وائرس کے خطرناک حملوں میں تسلسل کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی اس طرح رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1224 تک پہنچ گئی ڈینگی سے متاثرہ خواتین کی شرح 28فیصد جبکہ مردوں کی شرح72فیصد ہے اسی طرح ڈینگی کی افزائش اور پھیلاؤ کے ساتھ راولپنڈی کی یونین کونسل79ڈھوک منشی 249مریضوں کے ساتھ پہلے اوریونین کونسل 81کوٹھہ کلاں 128متاثرہ افراد کے ساتھ بدستوردوسرے نمبر پر ہیں محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں 72، ڈی ایچ کیو میں 34 اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 24 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے ادھر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد ڈینگی کاروائیوں کے تحت ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پرگزشتہ24گھنٹے میں 26 مقدمات درج کروا کے 2 عمارتوں کو سیل کیا گیااور2افراد کو چالان ٹکٹ جاری کر کے 3 ہزار روپے جرمانہ کیا گیااس طرح رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر 3523 مقدمات درج کروا کی577 عمارتوں کو سیل کیا گیااور998 افراد کوچالان ٹکٹ جاری کر کے 58 لاکھ 30 ہزار 250 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

کیٹاگری میں : صحت