راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کنسلٹنٹ آئی سرجن الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق خان نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور میں لوگوں کی آنکھیں متاثرہو رہی ہیں اور اب اسلام آباد اور راولپنڈی سے بھی آشوب چشم کے کیسز سامنے آ رہے ہیں اور آنکھیں ملنے سے یہ انفیکشن زیادہ پھیلتا ہے۔
ڈاکٹر انعام الحق خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری تیزی سے دوسرے لوگوں کو لگ جاتی ہے اس لئے مریضوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ عام لوگ دن میں تین چار بار ہاتھ دھوئیں تو اس سے بچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آشوب کے مریضوں کو علاج سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔