مغربی افریقی ملک گنی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 18 افراد ہلاک

مغربی افریقہ کے ملک گنی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمہوریہ گنی کے حکومتی ترجمان اوسمانے گوئیل ڈیالو نے سونے کی کان بیٹنھنے کے نتیجے میں 18 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ
حکومتی ترجمان نے کہا کہ یہ حادثہ دو روز قبل دارالحکومت کوناکری سے 240 میل دور گوال کے مقام پر پیش آیا جہاں سے اب تک 18 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں لیکن امدادی کام اب بھی جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ برکینا فاسو میں سونے کی کان میں دھماکہ، 60 کان کن ہلاک
اس سے قبل افریقی ملک برکینا فاسو کی سونے کی کان میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 60 سے زائد کان کن ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے جب کہ یہ دھماکا سونے میں استعمال ہونے والے کیمیکل کے ذخیرے میں ہوا تھا۔
یہ پہلی بار نہیں جب جمہوریہ گنی اس قسم کا حادثہ پیش آٰیا ہو، گزشتہ ماہ بھی سونے کی کان میں اسی طرح کا حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
خیال رہے مغربی افریقہ میں سونے کی کانوں میں آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں جس کی اصل وجہ حفاظتی اقدامات کا نہ ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں