9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے

پہلے ہمیں ٹی وی پر دکھایا گیا یہ بھی ملوث ہے وہ بھی ملوث ہے پھر جب ان میں سے جس جس نے پریس کانفرنس کی وہ پاک صاف ہوگئے ، سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) مصطفٰی نواز کھوکھر کے مطابق عوام نے 9 مئی کو سنجیدہ لیا ہوتا تو 8 فروری کو پی ٹی آئی کو اکثریت نہ ملتی۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعات کو ایک سال مکمل ہونے پر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ پہلے ہمیں ٹی وی پر دکھایا گیا یہ بھی ملوث ہے وہ بھی ملوث ہے پھر جب ان میں سے جس جس نے پریس کانفرنس کی وہ پاک صاف ہوگئے ، اگر واقعی 9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ تحریک انصاف کو کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے۔

جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر نے کہا کہ تحریک انصاف مشکل حالات میں یہ الیکشن جیتی ہے لیکن ہم نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا، ماضی میں بھی ہم نے شیخ مجیب کیلئے کہا تھا انکے پیچھے عوام نہیں۔