گوجرانوالہ: کرین نے رکشہ، موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، 4افراد جاں بحق

گوجرانوالہ:( نیوز ڈیسک ) کرین نے رکشہ اور موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے. ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے اعوان چوک کے قریب پیش آیا ، حادثے میں تین افراد بھی زخمی ہوئے،ریسکیو اہلکاروں نے زحمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کا مزید کا کہنا ہے کہ حادثہ مبینہ طور پر کرین کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا، جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناحت نہ ہو سکی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔