اقلیتوں کا بھارت میں رہنا مشکل ہوگیا، پادری بھی جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے اقلیتوں کا رہنا مشکل کردیا ہے اور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اب پادری بھی محفوظ نہیں ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارلحکومت میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا، جب ہندو انتہا پسندوں نے پادری کا جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کردیا۔
رپورٹ کے مطابق دہلی میں رہنے والے ایک پادری کا کہنا ہے کہ انہیں نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے خوب مارا پیٹا گیا اور ان کی تذلیل کی جبکہ انہیں جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
پادری کے مطابق یہ واقعہ رواں برس 25 فروری کو جنوبی دہلی کے علاقے فتح پوری بیری میں پیش آیا جس کے بعد دو دن بعد پادری کلیم ٹیٹ نے واقعے کی رپورٹ میدان گڑھی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی۔
دہلی پولیس کا اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں 27 فروری کی شام کو پادری کی شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔
پینتیس سالہ پادری جو گزشتہ 18 برس سے جنوبی دہلی کے اسولا میں مقیم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہیں 15 سال قبل بھی دہلی کی سنجے کالونی میں ایک نامعلوم گروہ نے نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں