پٹرول کی قیمت صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے

عوام کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہی، عمران خان جیسا ایماندار لیڈر قسمت والوں کو ہی ملتا ہے، مہنگائی کے باوجود اداکارہ زرنش خان نے وزیراعظم کی حمایت کر دی

لاہور (شوبز ڈیسک) پٹرول کی قیمت صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے، عمران خان جیسا ایماندار لیڈر قسمت والوں کو ہی ملتا ہے، مہنگائی کے باوجود اداکارہ زرنش خان نے وزیراعظم کی حمایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ زرنش خان نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان کی بھرہور حمایت کی۔
ملک میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ہ پٹرول کی قیمت صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے لہٰذا عوام کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔زرنش نے کہاکہ عمران خان جیسا ایماندار لیڈر قسمت والوں کو ہی ملتا ہے۔

اس دوران اداکارہ کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔

زرنش خان نے مریم نواز کے فیشن سینس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز جیسا فیشن سینس کسی کا نہیں۔ اس سے قبل معروف پاکستانی اداکارہ امر خان کی جانب سے بھی وزیر اعظم کی حمایت اور مریم نواز کی فیشن سینس کی تعریف کی گئی تھی۔ امر خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہر قائد کراچی میں صفائی کی ناقص صورتحال کو افسوسناک قرار دیا گیا۔
اداکارہ نے کراچی کے مقابلے میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو زیادہ صاف ستھرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کی صاف ستھری سڑکیں دیکھ کر کراچی کے کچرے پر بہت افسوس ہوتا ہے۔ امر خان نے وزیر اعظم سے متعلق بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اگلے 5 سال بھی ضرور ملنے چاہیئں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ نواز شریف کی صاحبزادی کا ڈریسنگ سینس لاجواب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں