خانیوال واقعہ؛ پنجاب پولیس کی کارروائیاں جاری، 112 ملزمان گرفتار

میاں چنوں خانیوال میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں مزید مرکزی ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

میاں چنوں(کرائم ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے مزید 10 مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے گرفتار کر لیا ہے اور کل 31 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ان ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ابھی تک 112 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار ملزمان کو آج ملتان میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خانیوال واقعہ، پنجاب پولیس کی مزید گرفتاریاں جاریترجمان کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو تفتیش کی خود نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔
خانیوال، مبینہ توہینِ مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص ہلاکپاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں مشتعل ہجوم نے ایک شخص کو مبینہ توہینِ مذہب کے نتیجے میں تشدد کرکے ہلاک کردیا۔
وزیراعظم نے خانیوال واقعے کا نوٹس لے لیاوزیراعظم عمران خان نے خانیوال واقعے کانوٹس لے لیا تھا۔
وزیراعظم نےآئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور ان کا کہنا تھاکہ آئی جی پنجاب ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیں۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بھی کہاکہ قانون ہاتھ میں لینےوالوں کومعاف نہیں کیاجائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں