پتوکی: ( نیوز ڈیسک ) پتوکی اور اس کے نواحی علاقوں میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، وبائی مرض نے 5 دن میں 6 بچوں کی جان لے لی جبکہ مزید 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی علاقوں میں خسرے کی مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 5 دن کے دوران 6 بچے موزی مرض کی وجہ سے دم توڑ گئے اور مزید 6 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
متاثرہ بچوں کے والدین نے ہسپتال انتظامیہ پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے بچے جان کی بازی ہار گئے، لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے محکمہ صحت کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر خسرے سے بچوں کی ہلاکتوں کی خبر وائرل ہونے کے بعد ڈی ایچ او قصور اور ڈی ڈی ایچ او پتوکی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقے ٹھٹھہ کمیانہ پہنچ گئے ہیں، انہوں نے متاثرہ علاقے کا معائنہ کیا، خسرے بچاؤ کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔