کورونا کا موجودہ ویرینٹ پچھلے سے زیادہ خطرناک نہیں: نگراں وزیرِ صحت سندھ

نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز---فائل فوٹو
نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز—فائل فوٹو

نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا موجودہ ویرینٹ پچھلے ویرینٹ سے زیادہ خطرناک نہیں۔

یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہی۔

نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا ہے کہ انفلوئنزا کیسز سےمتعلق اب تک معلومات نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیرِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے 2 کیسز بیرون ملک سے پاکستان آئے ہیں۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر ٹیسٹ بڑھائیں گے، کورونا میں پہلے بھی احتیاط کی، اب بھی وہی کرنے کی ضرورت ہے۔

کیٹاگری میں : صحت