مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

تمام نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا ہے۔
تمام نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا ہے۔

ملک کے مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پشاور کے 3، حیدر آباد کے 2 اور کراچی شرقی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

ترجمان کے مطابق کراچی وسطی، کیماڑی اور غربی سے ایک ایک نمونے میں وائرس پایا گیا۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سکھر، کوئٹہ، کوہاٹ اور اسلام آباد کے بھی ایک ایک نمونے میں وائرس رپورٹ ہوا، تمام نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ صرف پولیو ویکسینیشن کے ذریعے ہی بچوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔

کیٹاگری میں : صحت