محکمہ صحت پنجاب کا صوبے میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ

اسپتالوں میں تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے: محکمہ صحت پنجاب
 اسپتالوں میں تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے: محکمہ صحت پنجاب

محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں کو لاہور سے مراسلہ بھجوایا دیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مراسلے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے۔ 

محکمہ صحت پنجاب کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے ذریعے ہی کورونا کیسز سے متعلق معلوم ہوسکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت