خیبر پختون خوا میں رواں سال نمونیا کے 93 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں 9 ہزار اور مردان میں 14 ہزار 900 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں۔
صوابی میں 7 ہزار، ہری پور میں 11 ہزار اور سوات میں ساڑھے 8 ہزار نمونیا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
صوبائی محکمۂ صحت نے کہا کہ لوئر دیر میں نمونیا کے 12 ہزار اور اپر دیر میں ساڑھے 4 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا ہے کہ 2022ء کی نسبت رواں سال نمونیا کے کیسز میں کمی ہوئی ہے، گزشتہ سال ایک لاکھ 27 ہزار بچوں میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔
ڈاکٹر شوکت نے یہ بھی کہا ہے کہ اینٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم سے نمونیا کے روک تھام میں بہتری آئی ہے۔