نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مختلف اسپتالوں کا دورہ

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی---فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی—فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ رات چلڈرن اسپتال، جنرل اسپتال، خدمت مرکز اور بند روڈ کا دورہ کیا۔

محسن نقوی نے متعدد زیرِ تکمیل پراجیکٹس اور سروسز کا جائزہ لیا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے چلڈرن اسپتال میں بائیو گیس پائپ کی انڈر گراؤنڈ فٹنگ کی ہدایت کی۔

انہوں نے جنرل اسپتال کے زیرِ تکمیل ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا جبکہ بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے روٹ کا معائنہ بھی کیا۔

محسن نقوی نے سگیاں کا داخلی اور خارجی ریمپ بنانے کا حکم دیتے ہوئے فوری طور پر پلان طلب کر لیا۔