برصغیر کی جڑی بوٹیوں کا اہم جزو لونگ کے روزانہ استعمال کے چار اہم فوائد

برصغیر کی جڑی بوٹیوں کا اہم جزو لونگ کے روزانہ استعمال کے چار اہم فوائد

یوں تو برصغیر میں استعمال ہونے والے تمام مسالے پوری دنیا میں اپنے ذائقے اور صحت کے حوالے سے بے شمار فوائد کے لیے مشہور ہیں لیکن ان میں سے ایک لونگ کے بے پناہ فوائد ہیں۔ 

یہ چھوٹے سے سائز کا ہوتا ہے۔ اس کے پھول، تیل اور پاؤڈر غرض کسی بھی شکل میں استعمال بہت مفید ہے۔ جڑی بوٹیوں سے علاج کے ماہرین نے اس کے فوائد کے حوالے سے بتایا ہے کہ لونگ میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، سوڈیم اور ہائیڈرو کلورک ایسڈ بکثرت پایا جاتا ہے۔

جبکہ اسے بہت ساری بیماریوں مثلاً کھانسی اور زکام میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اس کے روزانہ استعمال سے جو چار اہم فوائد ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

پیٹ کے درد میں افاقہ:
لونگ تبخیر معدہ، بدہضمی، قبض اور تیزابیت کے خلاف بہت مفید ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر لونگ کے تیل کے چند قطرے صبح کے اوقات میں پانی میں ڈال کر پیا جائے تو مذکورہ بالا مسائل میں خاطر خواہ کمی آتی ہے۔

داغ دھبوں کو صاف کرتی ہے:
چہرے پر پڑنے والے داغ دھبوں کو ختم کرنے میں یہ کافی موثر ہے۔ لونگ کے پاؤڈر کو اگر بیسن اور شہد میں ملا کر چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگایا جائے تو داغ دھبوں کو صاف کرتا ہے، تاہم یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ خالی لونگ پاؤڈر کو چہرے پر نہ لگایا جائے۔ 

بالوں کو صحت مند بناتی ہے:
اگر کوئی بالوں کی خشکی یا جھر جھرے پن سے متاثر ہے تو وہ گرم پانی میں لونگ ملا کر اس سے نہائے تو اس سے بال موٹے اور مضبوط ہوجاتے ہیں، اس کے علاوہ لونگ کے تیل کو کھوپرے کے تیل میں ملاکر سر پر مساج کرنے سے بھی کافی فائدہ پہنچتا ہے۔

سانس کی تکلیف:
اگر کسی کو سانس لینے میں تکلیف ہوتو اسے چاہیے کہ وہ روزانہ صبح دو تین لونگ 40 سے 45 دن تک استعمال کرے، تو اسے فوری طور پر اندازہ ہوگا کہ تکلیف میں کافی افاقہ ہوا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

کیٹاگری میں : صحت