ملیریا کے 13 نئے کیسز سامنے آ گئے

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

شہرِ قائد کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 13 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق ضلع ملیر سے 8، ضلع کورنگی سے 2، ضلع جنوبی، شرقی اور غربی سے ملیریا کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 2282 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال سندھ میں ملیریا سے 2 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

سندھ میں ڈینگی وائرس کی صورتِحال 

دوسری جانب شہرِ قائد کراچی میں ڈینگی کے 10 اور حیدرآباد ڈویژن سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ کے محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی سے 5، ضلع جنوبی سے 3، ضلع کورنگی اور ضلع وسطی سے ڈینگی کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے کُل 139  جبکہ سندھ میں مجموعی طور پر 246 کیسز رپورٹ ہوئے، میرپورخاص سے ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ میں 13نومبر کو ڈینگی کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

پنجاب: ڈینگی کے کل 160مریض زیرِ علاج

پنجاب کے محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 181 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 12 ہزار 45 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 160 مریض زیرِ علاج ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت