نگراں وفاقی وزیرِ صحت کا غیر رجسٹرڈ اور ممنوع روایتی سرنجوں کی فروخت کا نوٹس

نگراں وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان------فائل فوٹو
نگراں وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان——فائل فوٹو

نگراں وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان نے غیر رجسٹرڈ اور ممنوع روایتی سرنجوں کی فروخت کا نوٹس لے لیا۔

وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق نگراں وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ممنوع روایتی سرنجوں کی فروخت کے خلاف مہم کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ نگراں وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر مارکیٹ کے سروے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

نگراں وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے فیلڈ دفاتر اور صوبائی محکمۂ صحت کو ہدایات جاری کر دی ہیں، روایتی سرنجوں کو بار بار استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ روایتی سرنجوں کا بار بار استعمال ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے، ممنوع مصنوعات کی فروخت، تقسیم اور اسٹاکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی اور غیر رجسٹرڈ دواؤں کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی بنا دی ہے، ملک بھر میں نیشنل ٹاسک فورس چھاپے مار رہی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت