ملیریا کے 16 نئے کیسز رپورٹ

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

شہرِ قائد کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر سے 8 اور ضلع شرقی سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ضلع جنوبی اور غربی سے سے  2، 2 اور ضلع کورنگی سے ملیریا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 2248 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال سندھ میں ملیریا کے 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس کے باعث 2 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت