کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کو بلوچستان سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق مریض سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیز میں قائم کانگو وارڈ میں داخل ہے۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی حالت بہتر نہیں ہے، ڈاکٹرز مریض کی طبیعت میں بہتری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق مریض کو وینٹیلیٹر پر بھی ڈالا جا سکتا ہے۔