انتہائی کمیاب متعدی بیماری سے 1 شخص کا انتقال

-----فائل فوٹو
—–فائل فوٹو

اسلام آباد میں انتہائی کمیاب متعدی بیماری سے 1 شخص انتقال کر گیا۔

حکام کے مطابق آسلام اباد کے پمز اسپتال میں لیپٹو اسپائروسس سے نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔

ڈاکٹر نسیم اختر کا کہنا ہے کہ لیپٹو اسپائروسس جانوروں سے انسانوں کو لگنے والی بیماری ہے، اس انفکشن سے 2 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کا انتقال ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ لیپٹو اسپائروسس کا تشخیصی ٹیسٹ پمز اور قومی ادارۂ صحت اسلام آباد میں بھی دستیاب نہیں۔

ڈاکٹر نسیم اختر کا کہنا ہے کہ لیپٹو اسپائروسس اینٹی باڈی ٹیسٹ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف پیتھالوجی سے کروایا گیا، نئی بیماریوں سے لڑنے کے لیے جدید لیبارٹریوں اور ادویات کی ضرورت ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ لیپٹو سپائروسس سیلابوں کے بعد جانوروں کے فضلے سے پھیلنے والی بیماری ہے۔

حکام کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال میں منکی پوکس، خناق سمیت دیگر بیماریوں کی ضروری ادویات میسر نہیں۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین بھی دستیاب نہیں۔

کیٹاگری میں : صحت