فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

فوٹو ایڈیٹڈ
فوٹو ایڈیٹڈ

صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں واقع فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کے مریض کو کاسی روڈ سے فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے، کانگو وائرس کا فاطمہ جناح اسپتال میں یہ آج دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کے مریضوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اسپتال کے ذرائع کا بتانا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال میں رپورٹ ہونے والے کانگو وائرس کے کیسز کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت