ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حفظان صحت پر مبنی آٹھ سادہ سے طریقہ کار اور طرز زندگی کے اقدامات پر عمل کیا جائے تو حیاتیاتی عمر بڑھنے کی رفتار کو 6 سال تک سست یا روکا جاسکتا ہے۔
امریکی محقیقین نے اس حوالے سے 6500 ایسے امریکی شہریوں کے صحت کا تجزیہ کیا جن کی اوسط عمر 47 برس تھی۔ اس تجزیہ سے سائنسدانوں کو پتہ چلا کہ وہ 41 سال کے افراد جن کی دل کی صحت اچھی تھی، لیکن بائیولوجیکل (حیاتیاتی) طور پر 36 سال کے تھے۔
سائسندانوں نے اس حوالے سے تجویز دی کہ بالغ افراد صرف 8 سادہ سی عادات اور طریقہ اپنا کر نہ صرف اچھی اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں بلکہ ان کی عمر بڑھنے کی رفتار میں 6 برس تک کمی آسکتی ہے، یعنی ان پر بڑھتی عمر کے اثرات 6 سال تک کم ہوسکتے ہیں۔
محقیقین کو یقین ہے کہ اگر امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے طرز زندگی کے حوالے سے 8 اقدامات پر عمل کیا جائے تو مذکورہ بالا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
ان اقدامات میں صحت بخش خوراک، پابندی کے ساتھ ورزش، سگریٹ نوشی سے پرہیز، بھرپور اور مکمل نیند، جسمانی وزن میں اس حد تک کمی کہ انسان دبلا پتلا ہو، کولیسٹرول یعنی خون میں چکنائی کی مقدار کم ہو اور بلڈ پریشر و شوگر لیول بھی صحت کے اصولوں کے مطابق ہو۔
محقیقین کے مطابق ان اقدامات کو فروغ دے کر دل کی صحت کو اچھا رکھا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں حیاتیاتی عمر بڑھنے کی رفتار میں کمی آجاتی ہے۔