پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 176 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سیکریٹری ہیلتھ علی جان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 104، ملتان 22، راولپنڈی میں20، فیصل آباد میں9، گوجرانوالہ میں7، سرگودھا، سیالکوٹ میں دو دو، شیخو پورہ، قصور، خانیوال، پاکپتن اور میانوالی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سیکریٹری ہیلتھ علی جان نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے95 مریض زیر علاج ہیں۔