گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو ویکسین ضرور پلائیں۔
گورنر پنجاب نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں مل کر پولیو کو ختم کرنا ہے، آئیں پولیو کو ماضی کا حصہ بنائیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف کوششوں کا حصہ بنیں تا کہ اس بیماری کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔