سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 203 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 8 ہزار 726 کیسز سامنے آئے ہیں۔
علی جان خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز 89، گوجرانوالہ میں 32، راولپنڈی میں 30 اور ملتان میں 25 مریض رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں 12، قصور میں 4، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں دو دو ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔
اس کے علاوہ اٹک، خانیوال، چکوال، بہاولپور، ننکانہ صاحب، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لیہ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔
علی جان خان کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 169 مریض زیر علاج ہیں۔