مارکیٹ میں الرجی کے ملاوٹ شدہ انجکشن فروخت ہونےکا انکشاف

ڈریپ نے الرجی کے ملاوٹ شدہ انجکشن کا استعمال انسانی جان کیلئے مہلک قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملکی مارکیٹ میں الرجی کے ملاوٹ شدہ انجکشن فروخت ہونےکا انکشاف ہوا ہے، جبکہ ڈریپ نے الرجی کے مذکورہ انجکشن کے استعمال کو انسانی جان کیلئے مہلک قرار دے دیا ہے۔ ڈریپ الرٹ کے مطابق فارما کمپنی پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے، کمپنی کو پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈریپ کے مطابق پلائیول کے سیمپل کا ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کوئٹہ میں معائنہ کیا گیا، لیب نے پلائیول کے بیچ کو ملاوٹ شدہ اور مس برانڈڈ قرار دیا ہے۔ پلائیول 25 ایم جی انجکشن الرجی کے علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ڈریپ کے مطابق ملاوٹ شدہ انجکشن کا استعمال انسانی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔
ڈریپ نے کہا کہ کیمسٹ پلائیول انجکشن کے متاثرہ بیچ کی سیل روکنے کیلئے اسٹاک چیک کریں اور فارما کمپنی کو واپس کریں، ڈاکٹرز بھی مریضوں کو پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔

ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پلائیول انجکشن کے بیچ 847 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے ، ملاوٹ شدہ پلائیول انجکشن میں غیر متعلقہ زرات پائے گئے ہیں،پلائیول انجکشن پلائیوا فارما لسبیلہ بلوچستان کی تیارکردہ ہے۔ الرٹ میں کہنا ہے کہ پلائیول کے سیمپل کا ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کوئٹہ میں معائنہ کیا گیا، لیب نے پلائیول کے بیچ کو ملاوٹ شدہ، مس برانڈڈ قرار دیا پے، فارما کمپنی پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے۔ ڈریپ نے کمپنی کو پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔