سرجیکل آلات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

بلڈ پریشر چیک کرنے والی مشین میں 500 روپے اضافہ، مینوئل مشین 1700 جبکہ ڈیجیٹل مشین 3000 روپے میں دستیاب

کراچی(نیوز ڈیسک) سرجیکل آلات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا ہے، بلڈ پریشر چیک کرنے والی مشین میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مینوئل مشین 1700 جبکہ ڈیجیٹل مشین 3000 روپے میں دستیاب ہے۔

سادہ پارے والا تھرمامیٹر 60 روپے اضافے کے بعد 200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈیجیٹل تھرمامیٹر 400 سے 700 کے درمیان فروخت کیا جا رہا ہے۔شوگر چیک کرنے والی مشین 1500 سے 2000 میں فروخت ہو رہی ہے، مریضوں کے استعمال کے واش روم پوٹ بھی مہنگائی کی وجہ سے 2500 سے 3000 میں دستیاب ہے۔اسی طرح دوسری سرجیکل آلات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا جو عوام کی پہنچ سے مزید دور ہو گئے ہیں۔