راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ ڈینگی کے سلسلے میں کسی بھی افسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ وزٹ کرکے کام کو چیک کریں اور ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کے دوران رہ جانے والی کمی کو دور کریں۔
انہوں نے کہاکہ تمام ہاٹ سپاٹس کو بروقت کور کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ مون سون سیزن کے دوران زائد بارشوں کے باعث ڈینگی کی وباء میں اضافے ہوسکتا ہے ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی تاکہ ڈینگی پھیلنے نہ پائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز مربوط روابط کے ذریعے ڈینگی ایکٹیویٹی کو موثر انداز میں آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے تدارک کے لیے درست ڈیٹا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔