راولپنڈی (کرائم ڈیسک) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ مجتبیٰ الحسن نے آن لائن لون ایپس سے قرض دے کر شہریوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے مقدمہ میں گرفتار 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ، عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو دوبارہ 3 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔
