آن لائن لون ایپس سے ہراساں کرنے کے مقدمہ میں گرفتار 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ مجتبیٰ الحسن نے آن لائن لون ایپس سے قرض دے کر شہریوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے مقدمہ میں گرفتار 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ، عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو دوبارہ 3 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔