تھانہ چونترہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا

راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) تھانہ چونترہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا اعجاز نامی اشتہاری نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ راستے کے تنازع پر فائرنگ کر کے محمد یوسف کو قتل کر دیا تھا واقعہ کا مقدمہ مقتول کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں 2013 میں درج کیا گیا تھا پولیس کے مطابق مذکورہ اشتہاری کے 4 ساتھی خداداد، جہانداد، مدثر اور اسلام قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں۔