صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 3 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے36 اضلاع میں رواں سال ڈینگی کے 15 ہزار 185 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں 2 اور فیصل آباد میں 1 نیا ڈینگی مریض سامنے آیا ہے۔
محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کُل 7 مریض زیرِ علاج ہیں۔