صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 72 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب کے36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزار 712 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور میں گزشتہ روز 37، ملتان میں9، فیصل آباد میں 7، راولپنڈی میں5، گوجرانوالہ میں4، شیخوپورہ اور قصور میں 2، 2 اٹک، اوکاڑہ، خانیوال اور وہاڑی میں ڈینگی کا 1، 1 نیا مریض سامنے آیا۔
محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کُل 55 مریض زیرِ علاج ہیں۔