اسلام آباد،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کم عمر لڑکا اور لڑکی کو دارالامان بھیج دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کم عمر لڑکا اور لڑکی شادی کیلئے سندھ سے بھاگ کر اسلام آباد آنے والے جوڑے کو دارالامان بھیج دیا ۔ نوبیاہتا شادی شدہ جوڑے نے تحفظ کے لئے عدالت سے رجوع کیا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت کی ۔
درخواست میں کہاگیاکہ لڑکا اور لڑکی سندھ کے مختلف قبائل سے تعلق رکھتے ہیں ،تصادم اور جانی نقصان کا خدشہ ہے ۔

نوبیاہتا جوڑے نے عدالت میں پسند کی شادی کرنے کا بیان دیا ۔لڑکی کے ورثاء بھی عدالت پہنچے اور لڑکے پر لڑکی کو ورغلا کراغواء کرنے کا الزام لگایا ۔لڑکے کے والدین نے نکاح نامہ عدالت پیش کر دیا،لڑکی کے والدین کے پیش کردہ سرٹیفکیٹ کے مطابق لڑکی کی عمر 13 سال ہے ۔عدالت نے لڑکی کا دارالامان بھیجنے کے احکامات دیتے ہوئے سماعت16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔