چین، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والا پہلا بڑاملک بن گیا دوسر ے اور تیسرے نمبر پر کونسے ممالک ؟ اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (اے پی پی)جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران چین پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کرنے والا بڑا ملک رہا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ 21۔2020کے دوران چین نےپاکستان میں 651 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ 106 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کے ساتھ ہانگ کانگ دوسرے اور 105 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال

کے دوران پاکستان میں ایف ڈی آئی کرنے والے بڑے ممالک میں چین ‘ناروے ‘ مالٹا اور ہانگ کانگ شامل تھے اور چین سرفہرست رہا تھا جس نے پاکستان میں 859 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ اس طرح 289 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ ناروے دوسرے نمبر پر رہا تھا جبکہ 167 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کے ساتھ مالٹا تیسرے اور 135 ملین ڈالر کی براہ سات غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ ہانگ کانگ چوتھے نمبر پر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں