کراچی: ( کامرس ڈیسک ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 370 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 421 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 692 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔