فیصل آباد: (کرائم ڈیسک) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشی حادثے کا مرکزی ملزم عتیق بٹ گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عتیق کو مشکوک بنک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے ۔ یاد رہے کہ جون 2023 میں یونان کے قریب بحیرہ روم میں 750 تارکین وطن پر مشتمل کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے اور سیکڑوں لاپتا ہوگئے۔