خصوصی مہم کے دوران 13 روز میں 1108مقدمات درج کئے گئے
راولپنڈی(کرائم ڈیسک) 68کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میںکم عمر ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے متعلق اجلاس ہوا،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز 68 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے،خصوصی مہم کے دوران 13 روز میں 1108مقدمات درج کیے گئے ۔
سی پی اوسید خالدہمدانی نے کہاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔