کیا 786 ہندؤں کے بھگوان ہری کرشنا کے نام کے حروف کا مجموعہ ہے؟
عام طور پر خطوط دستاویزات اور تحریروں وغیرہ میں بسم اللّٰہ کے بجائے 786 لکھ دیا جاتا ہے کہا یہ جاتا ہے کہ
ان کاغذات کے زمین پر گرنے سے بسم اللّٰہ کے پاکیزہ حروف کی بے ادبی ہوتی ہے ان کو بے ادبی سے بچانے کیلئے 786 لکھ دیا جاتا ہے
جبکہ اسلامی تعلیم واضح طور پر یہ ہے کہ ہر کام اللّٰہ تعالٰی کے نام سے شروع کرنا چاہیے خط یا کسی بھی تحریر سے پہلے بطور بسم اللّٰہ کے 786 لکھنا ایک گمراہ کن بات ہے
کیونکہ 786 لکھ کر تحریر شروع کرنے کا یہ طریقہ ہم کو قرآن وسنت میں کہیں بھی نہیں ملتا کوئی بھی نیک کام شروع کرنے سے پہلے زبان سے بسم اللّٰہ ادا کرنا یا لکھنا بہت ہی اچھا اور ثواب کا کام ہے
اللّٰہ تعالی نے قرآن حکیم کو بھی بسم اللّٰہ سے ہی شروع فرمایا ہے جو کام اللّٰہ تعالٰی کے نام سے شروع نہ کیا جائے اس میں برکت نہیں ہوتی
اور وہ پایہ تکمیل تک بھی نہیں پہنچتا یہ بات قابل غور ہے کہ کیا اس طرح اللّٰہ تعالیٰ کا نام لینے کے بجائے 786 لکھ دینا صحیح ہے؟
فرض کیجئے کسی کے نام کے اعداد کا مجموعہ 420 ہو اور کوئی اسے نام کے بجائے مسٹر 420 کہہ کر پکارے تو اس کا ردعمل کیا ہو گا؟
اسی طرح اگر کسی کا نام انور ہے تو اس کو 257 صاحب کہہ کر نہیں بلایا جاتا اگر کسی کو مولانا صاحب کی بجائے 128 صاحب کہہ کر بلایا جائے تو یقیناً وہ ناراض ہوجائیں گے پھر کیوں اللّٰہ تعالیٰ کے مقدس نام کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے ۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟اسی لئے بسم اللّٰہ کی بجائے 786 کا استعمال کسی طرح بھی پسندیدہ نہیں ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر 786 ہے کیا؟
جب ہم علم الاعداد پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں انتہائی خطرناک صورتِ حال نظر آتی ہے
آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ 786 ہندؤں کے بھگوان ہری کرشنا کے نام کے حروف کا مجموعہ ہے حروف ابجد کے حساب سے اسی کے یہ اعداد نکلتے ہیں برصغیر پاک و ہند کے مسلمان سیکڑوں برس تک ہندؤں کے ساتھ اکٹھے رہے ہیں وہ 786 استعمال کرتے ہونگے اس کی تشریح انہوں نے مسلمانوں کے سامنے غلط انداز میں کی ہو گی
اور انہوں نے اس کو صحیح سمجھ کر 786 کا استعمال شروع کر دیا
بسم اللّٰہ کے اعداد کا مجموعہ کسی بھی صورت میں 786 نہیں بنتا بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم کے 786 نہیں بلکہ 787 اعداد ہوتے ہیں اور ہرے کرشنا کے 786 اعداد بنتے ہیں تفصیلات حسبِ ذیل ہیں۔
ب س م ا ل ل ہ (بسم اللّٰہ)
2+60+40+1+30+30+5 (168)
ا ل ر ح م ا ن (الرحمٰن)
1+30+200+8+40+1+50 (330)
ا ل ر ح ی م (الرحیم)
1+30+200+8+10+40 (289)
787=168+330+289
مجموعی نمبر 787 ہوتا ہے جبکہ ‘ہرے کرشنا اور روی شنکرکا مجموعی نمبر 786 ہوتا ہے
تفصیلات حسب ذیل ہیں۔
ہ ر ی ک ر ش ن ا (ہرے کرشنا)
5+200+10+20+200+300+50+1=786
ر و ی ش ن ک ر (روی شنکر)
200+6+10+300+50+20+200=786
بالفرض اگر مان بھی لیا جائے کہ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم کے اعداد 786 ہی ہیں تو بھی بسم اللّٰہ کیلئے اس طرح کے اعداد کا استعمال درحقیقت اللّٰہ تعالیٰ کی ناراضگی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
حاصل کلام
ذرا سوچئے! کیا قرآن کریم علم ہندسہ اور جیومیٹری کی کتاب ہے؟
کیا اس کا نزول اسی لئے ہوا تھا کہ اسے اعداد میں تبدیل کیا جائے؟
نہیں ہرگز نہیں بلکہ یہ عمل کی کتاب ہے اس لئے ان اعداد کے استعمال سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے بسم اللّٰہ لکھ دیا جائے یا کاغذ پر کچھ بھی نہ لکھا جائے زبان سے بسم اللّٰہ پڑھ لینا کافی ہے
کالم نگار کی رائے سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں-