کراچی: ( نیوز ڈیسک ) سٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر پالیسی ریٹ جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی موجودہ شرح سود کو برقرار رکھنے کی وجوہات بھی بن سکتی ہے، تاہم بزنس کمیونٹی اور تجزیہ کاروں کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔